پاکستان اور بھارت شوبز انڈسٹری میں مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا‘ ڈول پلیئر عریشمہ مریم

ہفتہ 23 جون 2018 14:02

پاکستان اور بھارت شوبز انڈسٹری میں مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا‘ ڈول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ڈول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہو تی ہے۔پاکستان اور بھارت شوبز انڈسٹری میں مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا۔دنیا جنگوں سے نکل کر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی طرف توجہ دے رہی ہے اور پاکستان اور بھارت ستر سال بعد بھی آپس کے مسائل کو حل نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

اگر پاکستانی فنکار بھارت میں جاکر اپنے صلاحیتوں کی بدولت اپنا لوہا منوا رہے ہیں تو اس کی بھارت کو قدر کرنی چاہیے ناکہ فنکاروں کو ہراساں کیا جائے۔

ایک انٹرویو میں عریشمہ نے بتایا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارا ٹیلنٹ سے دنیا فائدہ اٹھا رہی ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو نظر انداز کرنے میں لگے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان زیادہ تر بیرون ملک کا رخ کرتے ہیں۔اگر نئی نسل کو یہاں اچھے مواقعے میسر ہوں تو ان کو بیرون ملک جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :