این اے 63: چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد

ہفتہ 23 جون 2018 13:44

این اے 63: چوہدری نثارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) ایپلٹ ٹریبونل نے عام انتخابات 2018 کیلئے قومی اسمبلی کے حلقے این 63 ٹیکسلا واہ سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ایپلٹ ٹریبونل میں ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے یہ کہہ کر اپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی کا حلقہ 63 ٹیکسلا واہ، موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کیے گئے ۔