پاکستانی سیاست میں اب تک کا سب سے امیر ترین امیدوار منظر عام پر آگیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 13:23
(جاری ہے)
اس حلقہ میں میاں محمد حسین کے مد مقابل جمشید دستی اور حنا ربانی کھر ہیں۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اُمیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروانا ہے ۔ بیان حلفی میں کئی سیاستدانوں کی جائیدادوں سے متعلق انکشاف ہوا تو کسی کی دو شادیوں سے متعلق خبر موصول ہوئی۔ ایک طرف جہاں سیاسی اٗمیدوار انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں وہیں دوسری جانب عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ بیان حلفی جمع کروانا کئی سیاستدانوں کے لیے درد سر بن گیا ہے جس کے پیش نظر کئی سیاستدانوں نے اپنے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کروائے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تاحیات نااہلی، چھُپی ہوئی آمدن سامنے آنے کا ڈر یا ایف بی آر میں اثاثے منظرعام پر آنے ، نیب میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس بن جانے کا خوف یا کچھ اور۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2013ء کی نسبت سال 2018ء کے عام انتخابات میں کم اُمیدواران میدان میں اُترے ہیں۔ سال 2013ء اور سال رواں 2018ء کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے اُمیدواروں کے تقابلی جائزہ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے اُمیدواران کی تعداد میں7 ہزار کی کمی ہوئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق 2013ء میں 28 ہزار 302 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جب کہ انتخابات 2018ء کے لیے صرف 21 ہزار 482 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے لیے اُمیدواروں کی تعداد 7 ہزار 996 سے کم ہو کر 5 ہزار 473 ہے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 18 ہزار 825 اُمیدواروں سے کم ہو کر 13 ہزار 693 ہوگئی ہے ۔ قومی اسمبلی میں خواتین کے لیے مختص نشستوں پر اُمیدواروں کی تعداد 350 سے بڑھ کر 436 ہوگئی اور صوبائی اسمبلیوں میں یہ تعداد 821 سے بڑھ کر 1255 ہوگئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے اقلیتی امیدواروں کی تعداد میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور 2013ء کی طرح اس مرتبہ بھی اقلیتی نشستوں پر 154 اُمیدوار سامنے آئے ہیں جب کہ صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی اُمیدواروں کی تعداد 310 سے بڑھ کر 471 ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے لیے بیان حلفی جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے جس کے پیش نظر کئی سیاستدانوں نے کاغذات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے ۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.