Live Updates

عمران خان کل میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے

ہفتہ 23 جون 2018 13:34

عمران خان کل میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آئندہ عام انتخابات کے سلسلہ میں کل اتوار کو میانوالی سے ملک گیر انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کے پیچھے خاص مقصد ہے کیونکہ 2002کے انتخابات میں میانوالی کے لوگوں نے مجھے پہلی مرتبہ منتخب کیا، اگر میانوالی کے عوام میرا ساتھ نہ دیتے تو شاید آج سیاست نہ کر رہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی بدولت تحریک انصاف آج سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے اور میانوالی سے انتخابی مہم سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوگی۔عمران خان آج اتوار کی شام میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے 2018 کی انتخابی مہم کا آغاز کرے گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات