مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے شوہر سے متعلق کیا لکھا؟
سینئیر صحافی نے لائیو پروگرام میں بتا کر سب کے قہقہے لگوائے
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 12:19
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کروائے بیان حلفی میں مریم نواز نے خود اپنے دعووں کو جُھوٹا ثابت کیا اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نواز ان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔ مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دوران مریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نواز نے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.