چیف جسٹس کا مختلف ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کا دورہ ،

زیر التواء کیس سست روی سے چلانے پر ججز کی سرزنش آپ کے پاس کتنے مقدمات ہیں، کوئی پرانا آرڈر دکھائیں، چیف جسٹس نے آرڈر کاپی دیکھتے ہی میز پر پھینک دی موبائل فون گھر رکھ کر آیا کریں‘چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل فون اٹھا کر پھینک دیا

ہفتہ 23 جون 2018 12:20

چیف جسٹس کا مختلف ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کا دورہ ،
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مختلف ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کا دورہ کر کے زیر التواء کیس سست روی سے چلانے پر ججز کی سرزنش کر دی۔ ہفتہ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مختلف ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ کے پاس کتنے مقدمات ہیں۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج سے سوال کیا کہ آج کتنے آرڈر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے بتایا کہ صبح سے کوئی آرڈر ٹائپ نہیں کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کوئی پرانا آرڈر دکھائیں۔ چیف جسٹس نے آرڈر کاپی دیکھتے ہی میز پر پھینک دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر کیا لکھا ہے۔ مجھے تو شرم آ رہی ہے۔ چیف جسٹس نے زیر التواء کیس سست روی سے چلانے پر ججز کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل فون اٹھا کر پھینک دیا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج کو حکم دیا کہ موبائل فون گھر رکھ کر آیا کریں۔