ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ کو ڈرون حملے میں کیسے نشانہ بنایا گیا؟

ملا فضل اللہ کی گاڑی پر ڈرون حملے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جون 2018 11:56

ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ کو ڈرون حملے میں کیسے نشانہ بنایا گیا؟
کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) : تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ۔ ملا فضل اللہ کی ڈرون حملے میں ہلاکت پر سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا تھا تاہم اب ملا فضل اللہ کی گاڑی کو ڈرون حملے میں نشانہ بنائے جانے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ افغانستان صوبہ کنّڑ میں امریکی فوج کی کارروائی میں پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کو ہلاک کیا گیا۔ یہ خبر ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جب عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر ٹویٹر صارفین نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر #MullahFazlullah اورDroneAttack# کا ٹرینڈ بھی بن گیا۔ طالبان کی جانب سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی اور یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ نئے امیر کی تقرری کے بعد ہی تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی جائے گی۔ سینئر تجزیہ کار فہد حسین نے کہا کہ ہمارے دشمن ملا فضل اللہ کی ہلاکت پوری پاکستانی قوم کو مبارک ہو۔

ملا فضل اللہ کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ملا فضل اللہ اور اس کے آدمیوں نے کئی قیمتی جانیں لیں جن کا بدلہ آج لے لیا گیا ہے۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تاحال طالبان کی جانب سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی، ہو سکتا ہے کہ نئے امیر کی تعیناتی تک ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہ کی جائے۔
عثمان صدیقی نامی صارف نے کہا کہ الحمد لللہ ملا فضل اللہ کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

اے پی ایس کے 150 سے زائد بچوں اور کئی پاکستانیوں کے قاتل کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سینئیر قیادت موجود ہے۔
قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ملا فضل اللہ کی ہلاکت میں پاکستان کی پریمئیر انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی کے اسپیشل ٹریکنگ سیکشن نے ملک کے اول نمبر دشمنوں کی فہرست میں شامل کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چیف ملا فضل اﷲ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستانی ایجنسی کی معلومات پر ہی افغانستان کے علاقہ کنڑ میں ملا فضل اﷲ پر دوسری ڈرون سٹرائیک کی گئی جس میں ملا فضل اللہ ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے چیف ملا فضل اﷲ کی افغان صوبے کنڑ میں ڈرون سٹرائیک آپریشن میں ہلاکت کی اندرونی کہانی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کی پریمیئر انٹیلی جنس کے اسپیشل ٹریکنگ سیکشن نے ملا فضل اﷲ کو افغان صوبے کنڑ میں دوسری دفعہ ٹریک کیا اور اس ایجنسی کی بروقت اور قابل عمل انفارمیشن پر ایک کامیاب ڈرون سٹرائیک میں کالعدم ٹی ٹی پی چیف مارا گیا۔ ملا فضل اللہ کی گاڑی پر ڈرون حملے کی مبینہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: