بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پر بختاور بھٹو کافلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان

فلم کے حوالے سے بے نظیر کے وارث ،بچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے ،اس کےخلاف ایکشن لیں گے ،بختاور بھٹو فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاؤں کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ مہوش حیات

ہفتہ 23 جون 2018 12:02

بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پر بختاور بھٹو کافلم کی ٹیم کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اٹھاتے ہوئے ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے فلم کی ٹیم کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔گزشتہ روزاداکارہ مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے محترمہ بے نظیربھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی تھی 

"We have broken glass ceilings, we have broken the stereotypes, and we have been and continue to be prepared to go the extra mile, to be judged by unrealistic standards, to be held more accountable." Today would have been Mohtarma Benazir Bhutto's 65th birthday. It is an ideal time to reflect on her undoubted achievements. I have never really been a political person but leaving that aside there is no denying the great strides she made for women's empowerment and equality in our country - everything we are still fighting for even today. There was a time when she made women believe that almost anything was possible - she gave us hope and inspired us to reach for the stars. I am privileged to have been given the opportunity to research and learn more about her life and sitting here I can only reflect on so much more that could have been had she not lost her life so tragically. The sign of a true leader is the legacy they leave behind and the reverence with which the people remember her irrespective of party allegiances. She was a truly remarkable woman and I look forward to giving life to her story soon. ☑️ #MH #MehwishHayat #lostinreality

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on


جس کے بعد یہ خبر محض چند گھنٹوں میں پورے میڈیا پرچھاگئی تھی۔

(جاری ہے)

مہوش حیات کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے فیصلے کو سراہا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ مہوش حیات محترمہ شہید بے نظیربھٹو کی تصویر پیش کرنے کیلئے بالکل صحیح اداکارہ ہیں ۔ تاہم بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کو مہوش حیات اورفلم کی ٹیم کا یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اورانہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سخت الفاظ میں اپنی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم پراعتراض اُٹھایا ۔

بختاوربھٹو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پربننے والی فلم کے حوالے سے ان کے وارث اوربچوں سے کسی قسم کی رضامندی نہیں لی گئی، یہ ہمارے لیے بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے اورہم اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔
بختاوربھٹو کی جانب سے ٹوئٹ کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ان کی والدہ محترمہ کی زندگی پربننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے آپ کے خاندان کی اجازت اوردعاؤں کے بغیر آگے نہیں بڑھایا جائیگا، مجھے یقین ہے ہماری ٹیم پراجیکٹ کومزید آگے بڑھانے سے پہلے آپ سے رابطہ ضرور کرے گی
۔

اس کے ساتھ ہی مہوش حیات نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ایک فلم سے ہٹ کر بطور اداکارہ میں اپنی آئیڈیل (بے نظیر بھٹو) کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، میں ایک دن آپ سے ملنا چاہوں گی تاکہ ان کے بارے میں مزید جان سکوں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی چئیرپرسن اور سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیربھٹو شہید کی زندگی پر بننے والی فلم کا پراجیکٹ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، لہٰذا فلم میں مہوش حیات کے کام کرنے کے علاوہ مزید کاسٹ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔