فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر دیا گیا

فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئیں گے

ہفتہ 23 جون 2018 12:02

فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بولی وڈ کی کامیاب فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے ایک کامیاب سین کو دوبارہ ریلیز کر دیا گیا ، سنجے دت کی جگہ ’سنجو‘ جلوہ گر ہوئے۔ فلم ’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور منا بھائی کے کامیاب سین میں سنجے دت کی جگہ نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ منا بھائی ایم بی بی ایس 15 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں سنجے دت کے کام کو خوب سراہا گیا تھا۔

اب سنجے دت کی زندگی پر ریلیز ہونے والی فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور دوبارہ منا بھائی کے کردار کی یادیں تازہ کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے منا بھائی کے یادگار سین کو رنبیر کپور کے ساتھ تبدیل کرکے دوبارہ ریلیز کیا، جس میں یہ پہچاننا بیحد مشکل ہورہا ہے کہ اس سین میں رنبیر کپور ہیں یا خود سنجے دت ہی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اداکار رنبیر کپور اپنے ایک انٹرویو میں بھی بتا چکے ہیں کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی سنجے دت کو بیحد پسند کیا جبکہ ان کے کمرے میں سنجے دت کا ایک پوسٹر بھی موجود رہا۔

سنجو میں سنجے دت کا کردار ادا کرنے کے لیے عامر خان اور رنویر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا تاہم آخر میں انتخاب رنبیر کپور کا کیا گیا۔اس حوالے سے بھی رنبیر کپور نے کہا کہ وہ بیحد خوش ہیں کہ انہیں سنجے دت بننے کی آفر موصول ہوئی۔فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے علاوہ منیشا کوئرالا، دیا مرزا، انوشکا شرما، بومن ایرانی، سونم کپور، پریش راول اور وکی کوشل کام کرتے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :