یورپی کاروں پر20فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی،

یہ کاریں امریکامیں بھی بنائی جاسکتی ہیں،ٹرمپ

ہفتہ 23 جون 2018 11:55

یورپی کاروں پر20فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) اسٹیل اور المونیم مصنوعات کے بعد امریکی صدر نے یورپی کاروں پر 20 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی امریکا درآمد پر 20فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے سے خبردار کیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کاریں امریکا میں بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ امریکی اضافی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا، یورپی یونین، ترکی اور میکسیکو امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کر چکی ہیں یا کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔