واٹس ایپ نے دو انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دئیے

واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر متعارف کروا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 23:51

واٹس ایپ نے دو انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دئیے
کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) :واٹس ایپ نے دو انتہائی اہم فیچر متعارف کروا دئیے۔ واٹس ایپ میں گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچر متعارف کروا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب اس کا استعمال مزید آسان ہو چکا ہے۔کچھ عرصہ قبل گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی تھی۔گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں، یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپآئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ گروپ چیٹ میں جب گفتگو طویل ہوجاتی ہے اور کسی بھی صارف کا نام لے کر کوئی خاص بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے دوبارہ پچھلی چیٹ کو سکرول کرنا پڑتا ہے، ایسے میں واٹس ایپ نے گروپ چیٹ میں سکرول کی مشکل سے نجات دلاتے ہوئے ’ایٹ دی ریٹ‘ (@) ٹول شامل کردیا ہے۔ گروپ چیٹ میں دائیں جانب ‘@’ دیا ہوگا، جس پر کلک کرکے با آسانی اس میسج پر پہنچا جا سکتا ہے جہاں نام مینشن ہوگا۔

تازہ ترین خبر کے مطابق گروپ چیٹ کے حوالے سے ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا گیا ہے۔جن کے ذریعے آپ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے۔ اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ جبکہ ونڈوز فون کے لیے چند دنوں میں نیا ورژن پیش کیا جائے گا۔واٹس ایپ حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ حالیہ تبدیلیاں صارفین کے لیے خوشگوار ثابت ہوں گی جو واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان بنا دیں گی اور صارفین ان تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے انکو پسند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :