مریم نواز کو قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کا سگنل

مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 سے بھی الیکشن لڑیں گی، (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز کو قومی اور صوبائی حلقے سے ٹکٹ دینے کی منظوری دیدی

جمعہ 22 جون 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقے سے بھی الیکشن لڑنے کا سگنل دے دیا گیا، مریم نواز پی پی173 سے بھی (ن) لیگ کی امیدوار ہونگی نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی173 سے بھی الیکشن لڑیں گی (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز کو قومی اور صوبائی حلقے سے ٹکٹ دینے کی منظوری دیدی۔