مرد سیلفی لینے میں خواتین سے کافی آگے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جون 2018 23:49

مرد  سیلفی لینے میں خواتین سے کافی  آگے ہیں
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً مرد حضرات  ایک دن میں خواتین کی نسبت زیادہ سیلفیاں بناتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق 25 تا 34 سال کی عمر کے مردوں میں 73 فیصد لوگ اپنی تصاویر بنانا اور اسے دوسروں سے شیئر کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔اسی عمر کی  عورتوں میں یہ  نسبت ی 64 فیصد ہے ۔
اس مطالعے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ  برطانوی افراد کے لیے سیلفیاں خود کو نمایاں کرنے کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں جس سے انہیں  مجموعی طور پر خوشی حاصل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں رویوں کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر مارک گرفتھس نے کہا: "گزشتہ چند سالوں سے سلیفیاں شخصی اظہار کا اہم ذریعہ بن گئی ہیں اور یہ لوگوں کے لیے ایک فوری اور آسانی سے خود کو دوسروں کے سامنے اس طرح پیش کرنے کا طریقہ ہے جیسا وہ اپنے سرکل سے باہر کے لوگوں میں نظر آنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا نے سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے ان طریقوں کو عام کر دکھایا ہے جو ایک دہائی پہلے ممکن ہی نہیں تھے۔  کسی بھی شخص کے بارے میں سیلفی اس کے لکھے الفاظ کی نسبت زیادہ بتا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :