شادی کے دن دلہنیں اب "پیزا گلدستہ" بھی اپنے ساتھ لے سکتی ہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جون 2018 23:49

شادی کے دن دلہنیں اب "پیزا گلدستہ"  بھی اپنے ساتھ لے سکتی ہیں
اپنی شادی کے دن دلہنیں گرجا گھر میں نشستوں کے درمیانی راستے پہ چلتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں پھولوں سے بنے گلدستے کی بجائے "پیزا گلدستہ" اٹھا سکتی ہیں۔
"پیزا گلدستہ " جیسی انوکھی طرز کی تخلیق دراصل نیویارک میں ولا اٹالین کچن کا پیش کردہ شاہکار ہے جو ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو شادی کے موقع پر وسطی راہداری پر چلتے ہوئے پھولوں کی طرح سجے پیزا کے ٹکڑے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔


مذکورہ ریسٹورنٹ کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں پیزا گلدستہ سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں کہ شادی کے موقع کو دلچسپ بنانے کے متلاشی جوڑے پیزا گلدستہ لے سکتے ہیں جو کہ نیویارک کے فوڈ سٹائلسٹ جیسی بیئرڈن کی دستی فنکاری کا نہایت خوبصورت و دیدہ زیب نمونہ ہے۔
شادی کے موقع پر اس منفرد گلدستے کو امریکہ کے چند منتخب جوڑوں کو بلامعاوضہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر کچھ نیا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)


ولا اٹالین کچن کے کمیونیکیشن و ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے سربراہ نے کہا: ہمیں خوشی ہے کہ ہم شادیوں کے سیزن میں دنیا کا سب سے پہلا "پیزا گلدستہ" متعارف کروا رہے ہیں۔
یہ دلکش گلدستہ پیزا کے دیوانوں کے لیے مناسب ہے جو  اپنی شادی پر خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ اسے دلچسپ بنانے کے خواہاں ہیں۔"
اس نئے آئیڈیے کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا: "پیزا۔ شادی۔ گلدستے۔ کم از کم کسی نے تو شادی کے موقع پر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع پایا ہے۔"

متعلقہ عنوان :