چیف جسٹس نے آراوز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا

میرے آراوز کی عزت کی جائے،آراو کےبارے میں نازیبا زبان برداشت نہیں کی جائے گی،ریٹرننگ آفیسرکےبارے میں زبان استعمال کرنےمیں احتیاط برتی جائے،چیف جسٹس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 23:32

چیف جسٹس نے آراوز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو خبردار ..
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) :چیف جسٹس نے آراوز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میرے آراوز کی عزت کی جائے،آراو کےبارے میں نازیبا زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔ریٹرننگ آفیسرکےبارے میں زبان استعمال کرنےمیں احتیاط برتی جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے آراوز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے سیاستدانوں کو محتاط رہنے کا پیغام دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے ہائی کورٹ بارمیں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوموٹوایکشن بنیادی مسائل کےحل کےلیے تھے۔کوئی یہ نہ سمجھے کسی کونشانہ بنارہے ہیں۔اسپتالوں میں سہولیات کی کمی شکایات ملیں توآرٹیکل184 کےتحت مداخلت کرناپڑی۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا ملک میں پانی کےمسائل بہت ہیں۔منچھرجھیل کودرپیش مسائل حل ہوگئےہیں۔

3سے4 ماہ میں امیرمسلم ہانی کےاقدمات کے نتائج سامنے آئیں گے۔چیف جسٹس نے آراوز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہریٹرننگ افسران کی عزت کی جائے۔میرے آراوز کی عزت کی جائے،آراو کےبارے میں نازیبا زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔میں کوئی سیاسی بیان بازی اورسیاسی تاثر نہیں دیناچاہتا۔

ہم مقننہ کےدائرہ اختیار میں مداخلت نہیں چاہتے۔ہم غیرجانب دارلوگ ہیں،آراوکےبارےمیں بات کرنےسےگریزکیاجائے۔ریٹرننگ آفیسرکےبارے میں زبان استعمال کرنےمیں احتیاط برتی جائے۔ریٹرننگ آفیسر سےکوئی شکایت ہےتوہمیں بتایاجائے۔ہمیں کسی سےکوئی غرض نہیں ہم سیاسی لوگ نہیں۔ہم غیر متنازع ہیں،آراو کےبارے میں نازیبا زبان برداشت نہیں کی جائے گی۔