نوجوانوں کو اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے، لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

پاک فوج کے زیر اہتمام نسٹ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے بلوچستان کے ڈیڑھ سو طلباء کیلئے نسٹ کے اشتراک سے مفت کلاسز کا انعقاد

جمعہ 22 جون 2018 23:20

نوجوانوں کو اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے، لیفٹنینٹ جنرل عاصم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ ا نہیں اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔ آ ئی ایس پی آر کے مطابق نسٹ یونیورسٹی بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ نسٹ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لئے کوئٹہ مفت تیاری کلاسز پاک فوج کے زیر اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نسٹ سے کوالیفائیڈ انسٹرکٹرز کا ایک پینل اینٹری ٹیسٹ کے لئے طلباء کو تعلیمات اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے ۔ ان کلاسز کے انعقاد کا مقصد کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کو رہنمائی فراہم کرنا ہے جہاں کوچنگ اکیڈمیز دستیاب نہیں ہیں یا وہ ان اداروں میں تعلیم افورڈ نہیں کر سکتے۔ بلوچستان بھر سے 150کے قریب طلباء ان کلاسز میں حصہ لے رہے ہیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کیریئر کو آگے بڑھانے کے لئے لازمی جزو ہے اور نوجوانوں کو اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔۔