سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پہلی بیوی کے درمیان اختلافات کی حقیقت کچھ اور ہی نکلی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جون 2018 22:21

سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور پہلی بیوی کے درمیان اختلافات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جُون 2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پہلی بیوی سے متعلق خبریں غلط ثابت ہوگئیں۔ خبروں کے مطابق اپنے شوہر کی دوسری شادی پر انہوں ںے احتجاجاً کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے اس کی تردید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا میں کئی دنوں سے خبریں زیرگردش تھیں کہ خواجہ سعد رفیق کی پہلی بیوی نے احتجاج کے طور پر اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنی دوسری شادی ڈکلیئر کی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے منسلک ایک اینکر پرسن ڈاکٹر شفق حرا سے شادی کی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 2013ء کے انتخابات کے وقت ان کی دوسری شادی نہیں ہوئی تھی، اس لیے کاغذات نامزدگی میں اس کی تفصیلات کی ضرورت نہیں تھی، تاہم 2018ء انتخابات سے چند ماہ قبل ان کی دوسری شادی ہوئی ، جسے معمول کے مطابق کاغذات نامزدگی میں ڈکلیئر کردیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق کی پہلی اہلیہ غزالہ سعد اس سے پہلے بھی کئی انتخابات میں کاغذات جمع کراتی رہیں، تاہم بعد میں واپس لیتی رہیں۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ تاہم میڈیا نے اسے غلط رنگ دیا۔ اس وقت خواجہ سعد رفیق کی الیکشن مہم میں بھی وہ پیش پیش ہیں اور غزالہ سعد اس وقت بھی مسلم لیگ ن کے لیے مہم چلارہی ہیں۔