KIUکے ڈائریکٹر IMARC پروفیسر ڈاکٹر سیدمعظم نظامی کی فرانس میںمنعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔

جمعہ 22 جون 2018 23:15

KIUکے ڈائریکٹر IMARC پروفیسر ڈاکٹر سیدمعظم نظامی کی فرانس میںمنعقدہ کانفرنس ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر IMARCپروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے ایچ ای سی ،کیمپس فرانس اورفرانسیسی سفارت خانہ کے مشترکہ پروگرام ہفتہ پاکستان میں گلگت بلتستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نمائندے کے طور پر شرکت کی۔فرانس میں منعقدہ ہفتہ پاکستان کے لیے منتخب نمائندے تحقیق کے حوالے سے باہمی تعاون ، تعلیمی پروگرام، پاکستان فرانس ٹیچر و طلباء کے تبادلے سمیت دیگر شعبوں پر گفتگوکی۔

فرانس میں منعقدہ ہفتہ پاکستان کے پروگرام میں فرانس کے کئی تحقیقی اداروں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیIMARC، شعبہ انوئمنٹل سائنسز اور KIUکے دیگرشعبہ جات کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔اور کہاکہ فرانس کے ماہر آثار قدیمہ KIUمیں آثار قدیمہ میں ڈگری پروگرام کے لئے نصاب کی تیاری کے لئے تکنیکی مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں منعقدہ ہفتہ پاکستان پروگرام میں KIUکے ڈائریکٹر IMARCنے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس کے بعد فرانس کے مختلف ادارے جن میں Agreenium، INRA، IRSTEA اور یونیورسٹی گرینوبل الپس نے IMARC کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

بہت جلد ان اداروں کے ساتھ مل کر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی IMARCموسیمیاتی تغیرات پرکام کریگی ۔

متعلقہ عنوان :