وزارت کے افسران عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،ْ وزیر صحت محمد یوسف شیخ

معیاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنایا جائے اور خصوصی طور پر جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، افسران کو ہدایت

جمعہ 22 جون 2018 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے وزارت قومی صحت میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت کے افسران عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ انہوںنے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کردار انتہائی ا ہم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ معیاری ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنایا جائے اور خصوصی طور پر جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر قومی صحت نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت عوام کی فلاح و بہبود ، بالخصوص صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دیتی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے لیے وسیع تر مشاورت کی ضرورت ہے انہوں نے وزارت قومی صحت کے تمام اداروں کے سربراہان سے کہا کہ اس سلسلے میں اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ اس قلیل مدت میں بہتر اقدامات اٹھائے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :