الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان جاری کردیا

جمعہ 22 جون 2018 23:12

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے انعقاد کے سلسلہ میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے حوالے سے ایکشن پلان چاروں صوبائی الیکشن کمیشن، پاکستان نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور پاکستان پرنٹنگ پریس اسلام آباد کو جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایکشن پلان کے تحت تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیلٹ پیپرز کی تعداد اور ترسیل متعلقہ ریٹرنگ افسر سے حاصل کر کے مذکورہ بالا پرنٹنگ پریسز کو 30 جون تک فراہم کریں تاکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام فوری شروع کیا جائے۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور ترسیل کے دوران فل پروف سیکورٹی کیلئے پاک فوج کو مراسلہ جاری کر دیا ہے