ایڈیٹرز کلب آف پاکستان کے 4رکنی وفد کی نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف سے ملاقات

نگراں حکومت مختصر عرصے کیلئے آئی ہے ، کئی معاملات اور مسائل ہیں جن پر توجہ کی ضرورت ہے، نگراں وزیر اطلاعات

جمعہ 22 جون 2018 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) نگراںصوبائی وزیر اطلاعات قانون و ماحولیات جمیل یوسف سے آج چار رکنی ایڈیٹرز کلب آف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت صدر منظر نقوی اور جنرل سیکریٹری مبشر میر کررہے تھے وفد کچھ دیر ان کے ہمراہ رہا اور ایڈیٹرز کلب آف پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا اور کلب کی مختلف سر گرمیوں کے حوالے سے بھی آگاہی دی ۔

صحافیوں اور مدیران کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کے حوالے سے فیلڈ میں درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ۔نگراںصوبائی وزیر اطلاعات قانون و ماحولیات جمیل یوسف نے کہا کہ نگراں حکومت مختصر عرصے کے لئے آئی ہے گو کہ مختصر عرصے میں کئی معاملات اور مسائل ہیں جن پر توجہ کی ضرورت ہے اس سلسلے میں میڈیا کے متعلقہ سربراہ،صحافی اپنا تعاون فراہم کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرکے اچھے لوگوں کی تشہیر کریں تاکہ انتخابات میں اچھے لوگ کامیاب ہوکرآئیں اور نگراں حکومت اپنا مینڈیٹ آزادانہ ،منصفانہ انتخابات منعقد کرانے میں کامیاب ہوسکے اس کے لئے میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اطلاعات آغا مسعود حسین اور صدر منظر نقوی نے افغانستان ،چین کے متعلق کتابیں پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کتا بیں نئی نسل کے لئے ایک مفید ذریعہ ہیں جن سے دونوں ممالک اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کے بارے میں مزید آگاہی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ٹیکنا لوجی ،ماحولیات اور اطلاعات اور مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔