Live Updates

ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، عمران خان

ٹکٹوں کی تقسیم 126 دن کے دھرنے سے زیادہ مشکل کام ہے ،ْسب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے، ن لیگ میں کوئی میرٹ نہیں ،ْعمران خان کے کسی بھی رشتہ دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں ملا ،ْکارکنوں سے بات چیت

جمعہ 22 جون 2018 23:07

ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انتخابی ٹکٹ صرف ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے۔انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ انصاف کیلئے 126 دن ڈی چوک میں دھرنا دیا لیکن اس سے بھی مشکل کام ٹکٹوں کی تقسیم ہے۔

انہوںنے کہاکہ ساڑھے 4 ہزار لوگوں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا، ہم نے امیدواروں کو ٹکٹ دیے، لوگوں نے اعتراض کیا جس پر ہم نے نظر ثانی کی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض آپ لوگوں کا حق تھا ،ْآپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ تین روز میں ٹکٹوں کی تقسیم کا جائزہ لے کر فیصلہ کروں گا، کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو جائے اس لیے اللہ سے ڈرتا ہوں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زیادہ تر حلقوں میں واضح تھا کہ ٹکٹ کس کو ملنا چاہیے اس لیے ٹکٹ ان امیدواروں کو جاری کیے جو الیکشن لڑنا جانتے ہیں، الیکشن جیتنے کے لیے لڑ رہے ہیں کیونکہ جیتیں گے تو ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کسی بھی رشتہ دار یا دوست کو ٹکٹ نہیں ملا۔انہوںنے کہاکہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے، ن لیگ میں کوئی میرٹ نہیں ہے، وہاں پر جن خواتین کو ٹکٹ ملے ان میں سے کوئی کسی کی بیوی ہے، کوئی خالہ ہے تو کوئی کسی کی بہن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات