چیف جسٹس کا ممکنہ دورہ سکھر،انتظامیہ سب اچھا ہے کی گردان یاد کرنے لگی

جمعہ 22 جون 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) چیف جسٹس کا دورہ سکھر،انتظامیہ سب اچھا ہے کی رٹ لگاتی رہی ، شہر کی سڑکوں کی صفائی شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ہفتے کو ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچ رہے ہیں لیکن ان کی آمد کا خوف ان سے ایک روز پہلے سکھر پہنچ چکا ہے چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سب اچھا دکھانے کے لیے سکھر کی میونسپل اور ضلعی انتظامیہ رات سے متحرک ہے سڑکوں کی صفائی کی جارہی ہے اورشہر کی سڑکوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے اور وہ وہ سڑکیں صاف کی جارہی ہیں جن پر سالوں سے گند کچرہ جمع تھا اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے جہاں سے تعفن اور بدبوکے باعث لوگوں کا گذرنا محال تھا راتوں رات چمکادی گئی ہیں جبکہ صبح سے عملہ صفائی کی جانب سے ان پر چونے کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے سڑکوں کو ایسا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے ان پر کبھی ایک تنکا بھی گرا نہ تھا اس کام کے لییوہ مشینری بھی استعمال کی جارہی ہے جو کبھی شہر میں صفائی کے کام یا کوڑے کرکٹ اٹھانے کے حوالے سے کبھی شہریوں نے دیکھی بھی نہیں تھی ضلعی و میونسپل انتظامیہ کے افسران اور عملے کی پھرتیاں جارہی ہیں تاکہ کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :