Live Updates

کارکن پرانا ہو یا نیا ،الیکشن لڑنے کی سائنس جاننے والے امیدوارکوہی ٹکٹ دیں گے، عمران خان

مجھے دھرنے کے 126دن اتنے مشکل نہیں لگے جتنے ٹکٹ دینے کے 3ہفتے ، ساڑھے 4ہزار لوگوں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا، ہم نے میرٹ پر ٹکٹ دیئے، اعتراض پر نظر ثانی کی گئی، خدا سے ڈرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوجائے، اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کررہے ہیں، یہ الیکشن ہم جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں، جیتیں گے تو ہی کوئی تبدیلی آئے گی، سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے ،(ن) لیگ میں عورتوں کو رشتہ داری کے بنیاد پر ٹکٹ دیئے جارہے ہیں تحریک انصاف کے چیئرمین کابنی گالا کے باہر دھرنہ دینے والے کارکنوں سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 22:52

کارکن پرانا ہو یا نیا ،الیکشن لڑنے کی سائنس جاننے والے  امیدوارکوہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے دھرنے کے 126دن اتنے مشکل نہیں لگے جتنے یہ 3ہفتے ٹکٹ دینے میں مشکل پیش آئی ہے،جو امیدوار الیکشن لڑنے کی سائنس جانتا ہے، ٹکٹ اسے ہی دیں گے، ساڑھے 4ہزار لوگوں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا، ہم نے ٹکٹ دیئے لوگوں نے اعتراض کیا تو ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی گئی، میں خدا سے ڈرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوجائے اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کررہے ہیں، کارکن پرانا ہو یا نیا مگر ہم پارٹی ٹکٹ اسکو دینگے جس کے الیکشن جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں اور جو انتخابات جیتنے کے طریقہ کار کو جانتا ہے، یہ الیکشن ہم جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں جیتیں گے تو ہی کوئی تبدیلی لے کر آئیں گے، سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ میں عورتوں کو رشتہ داری کے بنیاد پر ٹکٹ دیئے جارہے ہیں۔وہ جمعہ کو بنی گالا کے باہر دھرنہ دینے والے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جذبے کو سلام ہے آپ میں انصاف لینے کا جذبہ موجود ہے ، میں اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ہم نے 126دن دھرنا دیا انصاف کیلئے کیونکہ ہم شفاف انتخابات چاہتے تھے اور انصاف نہیں مل رہا تھا ، مجھے دھرنے کے 126دن اتنے مشکل نہیں لگے جتنے یہ 3ہفتے ٹکٹ دینے میں مشکل پیش آئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ساڑھے 4ہزار لوگوں نے ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا۔ ہم نے ٹکٹ دیئے لوگوں نے اعتراض کیا تو ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی گئی ۔ میں خدا سے ڈرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نہ انصافی نہ ہوجائے اس لیے بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کررہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکن پرانا ہو یا نیا مگر ہم پارٹی ٹکٹ اسکو دینگے جس کے الیکشن جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں اور جو انتخابات جیتنے کے طریقہ کار کوجانتا ہے۔

یہ الیکشن ہم جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں جیتیں گے تو ہی کوئی تبدیلی لے کر آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ بات میرٹ کی ہے اور میرٹ یہ ہے کہ کون الیکشن جیت سکتا ہے اور کون نہیں جیت سکتا۔ ٹکٹوں کی تقسیم آسان کام نہیں ہے بلکہ بہت ہی مشکل کام ہے ۔ کوئی الزام نہیں لگا سکتا کہ میںنے ٹکٹ کیلئے ایک روپیہ بھی لیا ہو دوسری طرف زعیم قادری کہہ رہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف 10، 10کروڑ روپے لیتا ہے پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے مشکل کام خواتین کو ٹکٹ دینا ہے۔ (ن) لیگ میں عورتوں کو رشتہ داری کے بنیاد پر ٹکٹ دیئے جارہے ہیں۔ آپ لوگوں بے فکر ہوجائیں ٹکٹوں کی تقسیم کا میں خود 3دن میں جائزہ لیکر فیصلہ کروں گا اور فیصلہ میرٹ پر ہی ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات