بیگم کلثوم نواز کی موت کی افواہیں ،شریف فیملی کا ردعمل سامنے آ گیا
لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلارہےہیں،لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر غور نہیں کرنا چاہیے،حسین نواز
سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 21:04
(جاری ہے)
اس موقع پر نواز شریف سمیت خاندان کے اکثر افراد لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی تیماداری میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر اپنے اور پرائے سب ہی شریف خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اہم ترین سیاسی رہنماوں نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی ہے۔اس موقع پر کچھ حلقوں کی جانب سے اس موقع پر افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں ،بہت سے مخالفین اس بات کو ہوا دے رہے ہیں کہ بیگم کلثوم انتقال کر چکی ہیں اور شریف خاندان سیاسی وجوہات کی بنیاد پر انکی موت کو چھپائے ہوئے ہے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان انکی بیماری کا بہانہ کرکے خود کو لندن میں چھپائے ہوئے ہیں اور سیاسی فوائد کے لیے بیگم کلثوم نواز کی موت کو الیکشن سے کچھ دیر پہلے ظاہر کریں گے۔تاہم ایسی افواہوں کے حوالے سے پہلی مرتبہ شریف خاندان نے ردعمل دے دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نوازکا کہنا تھا کہ میری والدہ کودل کادورہ پڑاہےاوریہ سنگین معاملہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلارہےہیں۔لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر غور نہیں کرنا چاہیے۔اس کے بعد نوازشریف،مریم نوازاورحسین نوازہارلے اسٹریٹ اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے۔مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.