اگلے مالی سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار
پی سی بی کا اس مرتبہ 35 کے بجائے صرف 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہو گا، کھلاڑیوں کی تنخواہ تقریباً دگنی کردی گئی ، مبینہ طور پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ میں ملوث احمد شہزاد کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ اے کیٹیگری کو 5 لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3 لاکھ 45 ہزار کی بجائے 7 لاکھ روپے،سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی آمدن 1 لاکھ 98 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے ، ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ کی بجائے اب 3 لاکھ روپے ہوگی، 10 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی
جمعہ 22 جون 2018 22:49
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ کنٹریکٹ کے لیے جن 25 کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے ہیں اس کی اے کیٹیگری میں 6کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 10لاکھ روپے ملیں گے۔
اے کیٹیگری میں کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، یاسر شاہ، محمد عامر، اظہر علی اور بی سے اے کیٹیگری میں ترقی پانے والے بابر اعظم شامل ہیں۔تجربہ کار محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے جبکہ ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، حسن علی، فہیم اشرف، عماد وسیم، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں جنہیں ماہانہ 7لاکھ روپے ملیں گے۔تاہم پی سی بی نے ڈی کٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 14 سے کم کرکے 5 کردی ہے اور اس فہرست میں صرف رومان رئیس، آصف علی، حسین طلعت، عثمان صلاح الدین اور راحت علی شامل ہیں۔سینٹرل کنٹریکٹ میں عماد وسیم اور رومان رئیس کی شمولیت کا انحصار فٹنس سے مشروط ہے اور اگر وہ فٹنس حاصل نہ کر سکے تو عین ممکن ہے کہ ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو فہرست کا حصہ بنا لیا جائے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل احمد شہزاد، محمد رضوان، محمد اصغر، محمد حسان، عمر امین، میر حمزہ، بلال آصف، عامر یامین، اور آصف ذاکر کے نام سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست سے نکالنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے یکم جولائی 2019 تک ہو گا جس کا پی سی بی کی جانب سے جلد باقاعدہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.