Live Updates

25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوری بستر گول ہو نے والا ہے،اعجازاحمد چوہدری

سعد رفیق اپنی زبان کو لگا م دیں عمران خان کے خلاف بات کی تو زبان کھینچ لیںگے اور منہ توڑ دیںگے،، عمرا ن خان کو سپریم کورٹ نے صادق وامین قرار دیا ،ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں حلقے کے تھانوں کی نفری فوری تبدیل کی جائے نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے، پریس کانفرنس

جمعہ 22 جون 2018 22:49

25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوری بستر گول ہو نے والا ہے،اعجازاحمد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما ونامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے کچا جیل روڑ پر مقامی شادی ہال میںپارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کو ملکی سیاست سے (ن) لیگ کا بوری بستر گول ہو نے والا ہے، سعد رفیق اپنی زبان کو لگا م دیں عمران خان کے خلاف بات کی تو زبان کھینچ لیںگے اور منہ توڑ دیںگے،، عمرا ن خان کو سپریم کورٹ نے صادق وامین قرار دیا ، ملکی سیاست میں عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ، ملکی خزانہ لوٹنے والے سعد رفیق اور اس کے بھائی نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ ریلوے کو کس نے ہڑپ کیا ،۔

انہوںنے کہا کہ این اے 133سے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقے کے تھانوں کی نفری فوری تبدیل کی جائے ، 25جولائی کا الیکشن صر ف ایک الیکشن نہیں ہے بلکہ کرپٹ شریف خاندان اور کرپٹ نظا م کیخلاف کھلی جنگ ہے ، پی ٹی آئی کے ورکرز گھرگھر جا کر الیکشن مہم جاری رکھے ہوئے ہیں حلقے کی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تحریک انصا ف کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نااہل ، چور اور کرپٹ شریف برادران حلقے کی باشعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ،این اے 133کی عوام کے ساتھ نواز شریف نے ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے ، حلقہ محرومیوں کا شکا ر ہے جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر لگے ہیں،حلقے لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ شریف فیملی کے بچوں کے لیے پینے کا پانی باہر سے آتارہا ، (ن) لیگ نااہل لیگ کے بعد ناکام لیگ بن چکی ہے ،اس حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے جیتنے کے بعد کبھی حلقے میں نہیں آئے اور عوام کو بے یارومدگار چھوڑدیا گیا۔

ً انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح فیل ہو چکی ہے (ن) لیگ نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے ، حلقہ کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کرے گے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،نواز شریف اور انکے حواریوں نے پاکستان کی عوام کو بد ترین غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے پی ٹی آئی فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔بعدا زں اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ کچا جیل روڑ پرگوندل چوک میں ڈورٹوڈور کمپین کی اورگھرگھر جاکر ووٹ مانگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات