حب اور گڈانی کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبے بنایا جائے گا، اسلم بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 22:46

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سائوتھ حاجی محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب اور گڈانی کو مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جامع منصوبے کی فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائیگی اور سیکریٹری پی ایچ ای کو صورتحال سے آگاہ کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب ڈیم دورے کے موقع پر ذخیرہ آب معاہنہ وقت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کی جانب سے دی گئیء بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،ایکسئن پی ایچ ای نے چیف انجینئر کو بتایا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوصنعتی شہر حب اور گڈانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے یومیہ پندرہ یو سک پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر نے کہا کہ وقت پر بارشیں نہ ہونے اور قلت آب کے باوجود محدود وسائل میں پی ایچ ای لسبیلہ کی کارکردگی سے وہ مطمئن ہیں ایکسئن پی ایچ ای نے تجویز دی کہ لنگ لوہار کے مقام پر پمپنگ اسٹیشن لگا کر پائپ لائنوں کے ذریعے 24گھنٹے صنعتی شہر حب اور گڈانی کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق مستقل بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے انہوں نے موقع پر احکامات جاری کئے کہ جنگی بنیادوں پر فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے بھیج دی جائے تاکہ اس اہم منصوبے سے متعلق سیکریٹری پی ایچ ای سے مشاورت کی جاسکے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سائوتھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیاافسران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حب سے بھی میٹنگ کی لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری کی روک تھام اور پی ایچ ای کے تالابوں کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی ایشوزپر گفتگو کی،بعدازاں چیف انجینئر نے لسبیلہ کے مختلف علاقوں وندر اوتھل میں آبنوشی کی اسکیمات کا دورہ اور معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :