پاکستان میں پہلی مرتبہ نجی بس کمپنی کی جانب سے سلیپر بس سروس کا آغاز

کورین کمپنی ڈائیو نے لاہور سے کراچی کے درمیان جدید اور شاندار سہولیات سے آراستہ سلیپر بس سروس کا آغاز کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جون 2018 20:58

پاکستان میں پہلی مرتبہ نجی بس کمپنی کی جانب سے سلیپر بس سروس کا آغاز
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جون 2018ء) پاکستان میں پہلی مرتبہ نجی بس کمپنی کی جانب سے سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا  گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت بچھنے والے سڑکوں کے جال کے باعث عوام کیلئے میسر سفری سہولیات مزید بہتر سے بہتر ہو رہی ہیں۔ عوام کیلئے کئی عالمی معیار کی سفری سہولیات متعارف کروائی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اب پاکستان میں پہلی مرتبہ نجی بس کمپنی کی جانب سے سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کورین کمپنی ڈائیو نے لاہور سے کراچی کے درمیان جدید اور شاندار سہولیات سے آراستہ سلیپر بس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ شروع کی جانے والی بس سروس میں مسافروں کیلئے سونے کیلئے خصوصی نشستیں شامل کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ بس سروس لاہور سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ بعد ازاں اس بس سروس کا دائرہ کار مزید شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کیلئے اس بس سروس کا کرایہ 6 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔