الیکشن کمیشن نے سندھ بھر سے مزید افسران تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

جمعہ 22 جون 2018 22:39

الیکشن کمیشن نے سندھ بھر سے مزید افسران تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ بھر سے مزید افسران تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سمیت چھ ڈویژن سے 137 افسران ہٹانے کی منظوری دیدی گئی۔ الیکشن کمیشن نے نگران سندھ حکومت کی بھیجی گئی سمری منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نگراں سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق تمام اضلاع سے ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز ہٹائے جانے کی سفارش کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے کراچی سمیت سندھ بھر سے 33 ایڈیشنل ڈی سیز تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی ڈویزن سے 41 اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی جبکہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور بینظیرآباد ڈویژں سے افسران ہٹانے کی منظوری دیدی۔