ْچنیوٹ، افعانستان میں دہشت گرد تنظیمیں تیزی سے منظم ہو رہی ہیں ،پیر محمد ابراہیم سیالوی

طالبان، داعش، القائدہ، لشکر جھنگوی یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں ہیں انکا اسلام سے یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد اسلام اور جہاد کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں،چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب

جمعہ 22 جون 2018 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب پیر محمد ابراہیم سیالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افعانستان میں دہشت گرد تنظیمیں تیزی سے منظم ہو رہی ہیں طالبان، داعش، القائدہ، لشکر جھنگوی یہ عالمی دہشت گرد تنظیمیں ہیں انکا اسلام سے یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد اسلام اور جہاد کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں دہشت گرد جہاد کے نام پر لوگوں کا نا حق قتل کرتے ھیں یہ جہاد نہیں فساد ہے علماء کرام قرآن و سنت کی روشنی میں جہاد اور دہشت گردی میں لوگوں کو فرق بتائیں دہشت گردوں کا افغانستان سے آکر پاک فوج پر حملے کرنا نہایت قابل مذمت فعل ہے اور یہ جہاد نہیں ہے بلکہ دہشت ہے انہوں نے کہا کہ انشائاللہ پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ہم اپنے گھروں میں آرام و آزادی سے رہتے ہیں وہ لوگ گرمیوں میں جنگلوں میں رہتے ہیں سخت دھوپ میں بھوکے پیاسے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں وہ بھی ہمارے بھائی بیٹے ہیں یہی پاک فوج کے عظیم سپاہی ہیں جو ہمیں امن دینے کے لئے اپنی ابھرتی ہوئی جوانیاں قربان کر رہے ہیں یہ ہمارے عظیم محسن ہیں ہم مکمل طور پر پاک فوج کے ساتھ ہیں اللہ تعالی ہماری پاک فوج کو ہر جگہ اور ہر مقام پر کامیابی عطا فرمائے دہشت گردی کی جنگ میں پاک افواج اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے