بنوں ،فائرنگ کے مختلف واقعات میں آ رمی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق

جمعہ 22 جون 2018 22:29

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) فائرنگ کے مختلف واقعات میں آ رمی اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے گھریلو ناچاقی پر خاتون قتل ، آ رمی اہلکار کو ساتھی سمیت ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود پیر دل خیل لنک روڈ آ رمی اہلکار عزت اللہ ولد امیر نائب اپنے ساتھی عرفان اللہ ولد حیات کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مسلح آ فراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور دونوں کو قتل کیا گیا وجہ عداوت آرمی اہلکار کی ذاتی دشمنی بتائی جا رہی مزید تفتیش جاری ہے قتل کی دوسری واردات غوریوالہ کی حدود میں واقعہ ہوئی جہاں نارے پل کے قریب ملزم اقبال نے فائرنگ کرکے صدیق اللہ ولد اطلس خان سکنہ نار حافظ آ باد کو قتل کر دیا مقتول کے چچا ممتاز خان ولد عزیز خان نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اور مسمی ارشد خان کیساتھ قتل اقدام قتل کی دشمنی چلی آ رہی مگر پتہ نہیں کہ ملزم اقبال ولد شیر محمد خان سکنہ جدید شریف آ باد نے میرے چچا کو کیوں قتل کیا اسی طرح قتل کی تیسری واردات تھانہ کینٹ کی حدود سوکڑی کریم خان میں واقعہ ہوئی جہاں ملزم عدنان خان ولد لائق خان سکنہ صابو خیل خٹک منڈان نے فائرنگ کرکے مسماة (ن) زوجہ سیف الرحمن سکنہ سوکڑی کریم خان کو قتل کر دیا وجہ عداوت اقدام قتل سے قبل ہاتھ پائی بتائی گئی ہے جس کی رپورٹ درج رجسٹرڈ ہے پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔