Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم کا تین دن میں جائزہ لیکر فیصلہ کردوںگا، ٹکٹوں کی تقسیم آسان کام نہیں ، عمران خان

ساڑے چار ہزار درخواستیں آئی ہیں، انصاف کیلئے ہم نے ڈی چوک پر 126دن گزارے تھے ، اپنی ذات کیلئے نہیں چاہتے تھے کہ 2013کے الیکشن میں انصاف ملے، ٹکٹ دینے میں ناانصافی ہوئی ہے تو احتجاج کرنا حق ہے، زندگی میں کبھی تین ہفتے اتنی مشکل سے نہیں گزارے مجھے کسی انسان سے ڈر نہیں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں، بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 22:27

ٹکٹوں کی تقسیم کا تین دن میں جائزہ لیکر فیصلہ کردوںگا، ٹکٹوں کی تقسیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا تین دن میں جائزہ لیکر فیصلہ کردوںگا۔ ٹکٹوں کی تقسیم آسان کام نہیں ، ساڑے چار ہزار درخواستیں آئی ہیں۔ انصاف کیلئے ہم نے ڈی چوک پر 126دن گزارے تھے ۔ اپنی ذات کیلئے نہیں، چاہتے تھے کہ 2013کے الیکشن میں انصاف ملے۔ ٹکٹ دینے میں ناانصافی ہوئی ہے تو احتجاج کرنا حق ہے ۔

زندگی میں کبھی تین ہفتے اتنی مشکل سے نہیں گزارے ، مجھے کسی انسان سے ڈر نہیں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں۔ گزشتہ روز بنی گالہ میں دھرنے پر بیٹھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پچھلے تین ہفتے مشکل ترین دن گزارے۔ آپ لوگوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض ہے یہ آپ کا حق ہے ۔

(جاری ہے)

ٹکٹ تقسیم میں نا انصافی ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں صاف شفاف الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار ہزار لوگوں نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں دی تھیں اس مشکل ٹائم میں کوشش کررہا ہوں کہ ٹکٹ اس کو دوں جو الیکشن لڑنا جانتا ہے۔ ٹکٹ دینے میں پرانا اور نیا نہیں بلکہ میرٹ کی بات ہے ہم نے کوئی این جی او کا الیکشن نہیں لڑنا اگلی حکومت حال ہی میں پی ٹی آئی میں کی ہوگی ۔ٹکٹ کے معا ملے پر دیانتداری سے کام لے رہا ہوں ۔ پوری کوشش کروں گا کہ خیانت نہ ہو، آئندہ دو تین دن میں پوری نظر ثانی کرکے لسٹ شائع کروں گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی جماعتوں کو دیکھو اورپی ٹی آئی کو دیکھو میں نے ایک ٹکٹ بھی اپنے رشتہ داروؔں کو نہیں دیا ۔ حمزہ شہباز نے ایک ٹکٹ پر دس کروڑ روپے لئے ہیں۔ ن لیگ کی زیادہ ٹکٹ شریف خاندان کے رشتہ داروں میں بٹ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے مشکل کام خواتین میں ٹکٹوں کی تقسیم ہے۔ آپ لوگوں کو ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض تھا تو یہ آپ کا حق تھا۔ یہ الیکشن ہم جیتنے کیلئے لڑ رہے ہیں۔ الیکشن جیتیں گے تو تبدیلی آئے گی ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شکریہ اداکرتاہوں کہ آپ لوگوں پر امن طریقے سے احتجاج کیا ۔ احتجاج آپ کا حق ہے نئی لسٹ شائع ہونے کے بعد آپ لوگ مطمئن ہوجائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات