Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ختم

عمران خان کےخطاب کے بعد بنی گالہ سےکارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 20:31

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ختم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جون 2018ء) :ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ختم ہو گیا۔سربراہ تحریک انصاف عمران خان کےخطاب کے بعد بنی گالہ سےکارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔اب تک ملک بھر سے آئے ناراض کارکنان بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں۔

پارٹی قیادت کی جانب سے پہلے بھی دھرنے کو ختم کرنے کی بہت سی کوششیں کی گئی ہیں تاہم ناراض کارکنان نے قیادت کی ایک نہ چلنے دی۔تاہم کچھ دیر پہلے عمران خان ایک بار پھر دھرنا مظاہرین سے خطاب کرنے آئے اور انہوں نے پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مظاہرین کو اعتماد میں لیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مظاہرین کی جانب سے بنی گالہ کے باہر دھرنا ختم کر دیاگیا ہے۔عمران خان کےخطاب کے بعد بنی گالہ سےکارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔این اے154 ملتان سےناراض کارکنوں نے5روزسےدھرنا دیاہواتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات