سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:18

سابق صدر پرویز مشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) سابق صدر پرویز مشرف نے پارٹی امور چلانے میں اپنی نااہلیت کے باعث جمعہ کو آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے نئے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد کے مطابق سابق صدر نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے کیونکہ بیرون ملک سے ایک طویل عرصہ تک ان کے لئے پارٹی چلانا ممکننہیں تھا۔

یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے این اے۔1چترال سے ان کے کاغذات نامزدگی،سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی عدالت میں پیش نہ ہونے پر مشروط منظوری واپس لئے جانے کے بعد مسترد کر دیئے تھے۔اب پارٹی نے چیئرمین شپ کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے۔