Live Updates

عمران خان نے میانوالی سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو لاہور ہائیکورٹ میںچیلنج کر دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:12

عمران خان نے میانوالی سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو ..
لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ میںتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میانوالی سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کر دیا ہے جبکہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 131 سے منظور ہونے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کرنے کی معیاد ختم ہوگئی، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے آخری روز جہاں عمران خان نے میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلہ کو چیلنج کیا اور استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،دوسری جانب سابق چیف جسٹس پاکستان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیمویٹک پارٹی کے امیدوار مدثر حسین نے عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل دائر کی جس میں دعویٰ کیا کہ کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے اپنے دو بیٹوں کو ظاہر کیا جبکہ بیٹی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی، اس لیے کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے کو کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظور کرنے کیخلاف الگ الگ اپیلوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل اپیلٹ ٹربیونل کے روبرو ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات