ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال ریورس سوئنگ کیلئے تباہ کن قرار دیدیا
یہی وجہ ہے کہ ہم بہت زیادہ اٹیکنگ فاسٹ بولرز پیدا نہیں کرسکے، بولرز کی اپروچ بہت دفاعی ہوچکی ہے جو ہمیشہ تبدیلیوں کی جانب دیکھتی رہتی ہے، آپ کے ساتھ مکمل متفق ہوں ریورس سوئنگ تقریبا ختم ہی ہو چکی ہے، وقار یونس کی تائید
جمعہ 22 جون 2018 22:02
(جاری ہے)
بھارتی اسٹار کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال تباہی کی ایک مکمل ریسیپی ہے کیونکہ کوئی گیند بھی اتنی پرانی نہیں ہو پاتی کہ اس سے ریورس سوئنگ ہو سکے، ہم نے کافی عرصے سے ون ڈے میں ریورس سوئنگ نہیں دیکھی جو آخری اوورز کا ایک لازمی حصہ ہے۔
پاکستان کے سابق اسپیڈ سٹار اور ریورس سوئنگ کے ماہر وقار یونس نے بھی سچن ٹنڈولکر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم بہت زیادہ اٹیکنگ فاسٹ بولرز پیدا نہیں کرسکے، بولرز کی اپروچ بہت دفاعی ہوچکی ہے جو ہمیشہ تبدیلیوں کی جانب دیکھتی رہتی ہے، آپ کے ساتھ مکمل متفق ہوں کہ ریورس سوئنگ تقریبا ختم ہی ہو چکی ہے۔انگلش پیسر سٹورٹ براڈ نے کہا کہ میں ریورس سوئنگ کو دیکھ کر بہت پرجوش ہو جاتا ہوں، میں چاہوں گا کہ سفید گیند کی کرکٹ میں ریورس سوئنگ دوبارہ واپس آئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.