دورہ زمبابوے کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

اوپنر احمد شہزادآئوٹ، ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ کی واپسی، یاسر شاہ کا کم بیک ،صاحبزاد ہ فرحان کو پہلی بار نمائندگی مل گئی، بابر اعظم کا شمولیت فٹنس سے مشروط، قومی ٹیم کا 3روزہ تربیتی کیمپ 25جون سے لگے گا

جمعہ 22 جون 2018 22:02

دورہ زمبابوے کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے دورہ زمبابوے کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اوپنر احمد شہزاد آل آئوٹ، ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ کی واپسی، یاسر شاہ کا کم بیک جبکہ صاحبزاد ہ فرحان کو پہلی بار نمائندگی مل گئی اور بابر اعظم کا شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے خلاف سیریز میں 15رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سرفراز احمد کپتان جبکہ فخر زمان، محمد حفیظ ، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان شینواری ، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

16رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا سرفراز احمد کپتان ، فخرزمان، امام الحق ، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، عثمان شینواری، حسن علی اور انجری سے نجات پانے والے یاسر شاہ کو نمائندگی دی گئی ہے، انگلینڈ میں انجری کا شکار بابر اعظم کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے قومی ٹیم کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 25 جون سے قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔ میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول 3 ملکی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم 28 جون کو ہرارے روانہ ہو گی۔