سپریم کورٹ نے اوگرا ایم ڈی سمیت پیٹرولیم سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کی تعلیم اور تعیناتی کے طریقہ کار کے متعلق تفصیل طلب کر لی

جمعہ 22 جون 2018 21:50

سپریم کورٹ نے اوگرا ایم ڈی سمیت پیٹرولیم سے متعلقہ محکموں کے سربراہان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے کی سماعت کے دوران سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمیں ایف بی ار، ایم ڈی پی ایس او اور اوگرا نمائندوں سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے،ایم ڈی پی ایس او نے کہاکہ پاکستان میں پی ایس او سمیت بائیس کمپنیز ہیں جو پیٹرول درآمد کرتی ہیں، عالمی کے ریٹس کے مطابق پانچ روز کا ایورج نکالتے کر ریٹ کا تعین کرتے ہیں، عدالت نے دس روز میں پیٹرول قیمتیں کم کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے تجاویز طلب کر تے ہوئے حکم دیا کہ رپورٹ میں قیمتیں طے کرنے کا مکمل میکنزم بھی پیش کیا جائے، سپریم کورٹ نے اوگرا ایم ڈی سمیت پیٹرولیم سے متعلقہ محکموں کے سربراہان کی تعلیم اور تعیناتی کے طریقہ کار کے متعلق تفصیل طلب کر لی،عدالت نے دوران سماعت پیٹرول قیمتوں کے حوالے سے پی ایس او، اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ مسترد کردی،آئندہ سماعت پانچ جولائی جو ہوگی۔

#