محکمہ صحت کے تعاون سے ایک روزہ ڈینگی وائرس آگاہی سیمینار

جمعہ 22 جون 2018 21:42

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون سے نشتر ہال میں ایک روزہ ڈینگی وائرس اور اس کے خاتمے کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں محکمہ صحت سٹاف، کمیونٹی ہیلتھ ورکرز سمیت پولیو سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل محمد، ڈاکٹر انور جمال ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر احتیار علی، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر باسط رشید، ڈینگی سپیشلسٹ، اینٹامالوجسٹ سمیت ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے افسران اوردیگر بھی موجود تھے۔

سیمینار میںڈینگی وائرس اوراس کے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیرکے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور میں نو روزہ ڈینگی خاتمہ مہم کا انعقاد کیا ہے جس میں ڈھائی ہزار کمیونٹی ہیلتھ ورکرز اور گیارہ سو ایل ایچ ڈبلیو متاثرہ علاقوں میں گھر گھر جا کر ڈینگی وائرس اور اس کے خاتمے کے بارے میں آگاہی دیں گی اور اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی بتایا جا ئے گا۔

جبکہ اس دوران گھر گھر فری پوسٹرز اور پمفلٹ بھی تقسیم کیا جا ئے گا جس میں ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیردرج ہوں گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈبلیو ایس ایس پی کا سٹاف بازاروں میں دکانوں اور پلازوں کی چھتوں پر ٹائروں اورکھلے میں سپیر پارٹس و پرانے پارٹس کی چیکنگ کرے گا اور موجودگی پر ان کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

پشاو ر میں ضلعی انتظامیہ نے دکانوں سے باہر یا چھتوں پر کھلے عام ٹائر رکھنے، برتنوں میں کھلے عام پانی جمع کرنے، اور ندی نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی، سیمینار میں بتایا گیا کہ ڈینگی وائرس مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور یہ مچھر صاف پانی میں انڈے دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے گھر وں میں پانی کو کھڑا نہیں ہونے دینا اوراپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوںکو ڈھانپ کر رکھیں۔

اور ائر کولر میں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ ڈینگی وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے اور گھروں میں دروازہ اور کھڑکیوں میں جالیاں لگانی چا ئییں تاکہ مچھر اندر نہ گھس سکے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق جنوری سے گیارہ سو ایل ایچ ڈبلیوز گھر گھر جا گر آگاہی مہم اور مکینیکل سوئیپنگ کر رہی ہیں جبکہ پشاور میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جا ری ہیں اور ہم سب کومل کر ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے کوشش کرنی ہوں گی اور مل کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ کر نا ہو گا۔