الیکشن 2018 میں حصہ لینے والوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بنوں کی سیاسی پارٹیوں ، آزاداُمیدواروں کو انتخابی قواعدو ضوابط بارے بریفنگ

جمعہ 22 جون 2018 21:39

الیکشن 2018 میں حصہ لینے والوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بنوں کی انتظامیہ نے الیکشن 2018 میں حصہ لینے والوں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر اور تبدیل شدہ ڈی پی او بنوں صادق بلوچ نے ضلع بنوں کے سیاسی پارٹیوں ، آزاداُمیدواروں کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شدہ الیکشن رولزوریگولیشن کے بارے میں بریفنگ دی اور اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رولز روگولیشن کی مکمل پابندی کریں کیونکہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے انتہائی سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں اور کسی بھی اُمیدوار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کی خلاف نہیں کرنے دی جائے گی اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اُمیدواران ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے مخصوص جگہ پر جلسہ وغیرہ کرینگے عوام کے حقوق اور تکلیف کا خاص خیال رکھیں گے جو سیاسی پارٹی جلسہ یا ریلی نکالناچاہتی ہووہ ضلعی انتظامیہ بنوں سے باقاعدہ اجازت لیں گے دیواروں پر اُمیدواروں کی طرف سے لکھائی اور نمائش اور دیواروں کو خراب کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ لکھنے والے پینٹرز کے خلاف بھی کاروائی ہوگی اُمیدواران الیکشن کمشنر آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ رولز کے مطابق بینرز ، پمفلٹ ، وغیرہ قانون کے مطابق بنائینگے پولیس کی طرف سے کوئی سیکورٹی نہیں دی جائے گی البتہ اُمیدواران اپنے ساتھ ذاتی سیکورٹی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ سیکورٹی گارڈ کے ساتھ لائسنس دار اسلحہ ہو یا اُمیدوار کے لائسنس میں انٹری کی گئی ہوں اُمیدواروں کو ایسی تقریر وغیرہ کرنے پر پابندی ہوگی جو کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے خلاف ہوں اُمیدواروں کی براہ راست نگرانی کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو کہ اُمیدواروں کی کڑی نگرانی کریں گی اور اگر کسی اُمیدوار نے کوئی خلاف ورزی کی تو اُس کو بتائے بغیر ڈسٹرکٹ مانیٹر کمیٹیاں اُس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرینگے سرکاری عمارتوں اور دیواروں پر ، بلڈنگ وغیرہ پر بینر ز وغیرہ لگانے پر مکمل پابندی ہوگی سوشل میڈیا پر غیر آئینی اور غیر قانونی الفاظ اُمیدواروں کے خلاف شائع کرنے پر پابندی ہوگی اسی طرح الیکشن آف پاکستان کی 60سے زائدقوانین اور ایجنٹوں وغیرہ کے خلاف جو پالیسی بنائی گئی ہے اُن کو تفصیل سے DPOبنوں صادق بلوچ نے اُمیدواروں کو بتایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ ایک مہینے انتحابی مہم کے دوران صبر اور تحمل سے کام لیں انتحابی مہم خوش اسلوبی سے چلائے لڑائی جھگڑے سے پر ہیز کریں انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے اجلاس وغیرہ ہوتے رہینگے اور اُمیدواروں کو وقتاً فوقتاً بریفنگ دی جائے گی اور ان کی تجاویز وغیرہ پر عمل در آمد کیا جائے گا۔