Live Updates

عائشہ گلالئی عمران خان کی خفیہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لے آئیں

تحریک انصاف کے سربراہ کی اسلام آباد کے علاقوں مکریال، پیر سوہاوا اور تلہاڑ میں جائیدادیں موجود ہیں جنہیں ظاہر نہیں کیا گیا: سربراہ تحریک اںصاف گلالئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جون 2018 19:49

عائشہ گلالئی عمران خان کی خفیہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لے آئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) عائشہ گلالئی عمران خان کی خفیہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک اںصاف گلالئی عائشہ گلالئی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی خفیہ جائیدادوں کی تفصیلات سامنے لے آئی ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اسلام آباد کے علاقوں مکریال، پیر سوہاوا اور تلہاڑ میں جائیدادیں موجود ہیں جنہیں ظاہر نہیں کیا گیا۔

 عائشہ گلالئی کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام جائیدادیں عمران خان نے اپنے دوست عامر کیانی کے نام پر حاصل کر رکھی ہیں۔ سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مزید کہا ہے کہ اس الیکشن میں غریب ملک کے امیر لیڈروں کے اثاثے سامنے آگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

عائشہ گلا لئی نے کہا کہ ان لیڈروں کے پاس سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں ہیں اور ان لیڈروں کے پاس کروڑوں اربوں کی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے۔۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مجھ میں زمین اسمان کا فرق ہے میں نے ہمیشہ سے ہر ادارے کا احترام کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زلفی بخاری کے جہاز میں کروڑوں کے عمرے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سارے کرپٹ حکمران مل کر سابق صدر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف تین کمروں کے گھر میں رہتے تھے اور پرویز مشرف کے دور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں کم تھیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ڈالر کی قیمتیں کم تھی بیرونی قرضے بھی کم تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں پرویز مشرف کے اچھے کاموں سے متاثر ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات