Live Updates

نگران حکومت کا عمران نیازی کو غیر معمولی پروٹوکول دینا سوالیہ نشان ہے نیئر حسین بخاری

وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں،جانبداری کا تاثر دینے سے گریز کیاجائے ،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

جمعہ 22 جون 2018 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی طرف سے عمران نیازی کو دیا جانے والا غیرمعمولی پروٹوکول سوالیہ نشان ہے۔ وزیر داخلہ پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ پر جن میں کہا گیا ہے کہ عمران نیازی کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ 300 رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سید نیر بخاری نے کہا کہ جن سیاستدانوں کو دہشتگردوں سے خطرہ ہے ان کے لئے کوئی سکیورٹی کا ہتمام نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو غیرمعمولی پروٹوکول قبل از وقت انتخابات دھاندلی ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نگران حکومت جانبداری کا تاثر دینے سے گریز کرے کیونکہ نگران حکومت کے پاس اس بات کا کوئی جواز نہیں ہے کہ ایک شخص کو غیرمعمولی پروٹوکول دیا جائے اور باقیوں کی سکیورٹی کونظرانداز کیا جائے۔ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات