رائے ونڈ کا قومی اور صوبائی حلقے مسلم لیگ ن کے گڑھ ہیں ، مرزا محمد جاوید

جمعہ 22 جون 2018 21:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگی رہنماء امیدوار صوبائی اسمبلی مرزا محمد جاوید نے کہا کہ رائے ونڈ کا قومی اور صوبائی حلقے مسلم لیگ ن کے گڑھ ہیں ،جہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوارکلین سویپ کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ،تاہم قائدین ٹکٹ کے فیصلے ہمیشہ کی طرح میرٹ پر کریں گے ،جس کو بھی نامزد کیا گیا ،ہم سرتسلیم خم اس کی بڑھ چڑھ کر اور اپنا الیکشن سمجھ کر ان کی انتخابی مہم چلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ حلقہ سے جیتنے کیلئے امیدوار کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑے گی ،کیونکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران منتخب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے حلقہ میں کروڑوں روپے کے ریکارڈ منصوبہ جات مکمل کروائے ہیں ،گلی گلی واٹر فلٹریشن پلانٹس ،پختہ راستے، سڑکیں ،سکول ،کالجز ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،فلائی اوور سمیت سینکڑوں ایسے منصوبے ہیں جن کا کریڈٹ ملک محمد افضل کھوکھر کو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر ان کو موقع ملا تو وہافضل کھوکھر کیساتھ ملکر حلقہ کو ماڈل بنادیں گے ،انہوں نے کہا کہ اگر ٹکٹ ان کو ملتی ہے یا شہزاد نذیر سندھو کو بات ایک ہی ہے ،دونوں پارٹی کے مخلص ورکر ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس بار یقینی طور پر ایک وورکر کو ہی ٹکٹ دے گی ،انہوں نے نوازشریف فارم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال کیا اور بیگم کلثوم نواز کیلئے دعا کروائی ۔