الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 965پولیس انسپکٹرز اور سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں ،تقرریوں کی منظوری دیدی

کسی افسر کو اس کے آبائی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے، متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعہ 22 جون 2018 21:26

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 965پولیس انسپکٹرز اور سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز ..
اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 965پولیس انسپکٹرز اور سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں ،تقرریوں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی افسر کو اس کے آبائی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 965پولیس انسپکٹرز کے تبادلوں اور تقرریوں کی منظوری دیدی، جبکہ سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں ،تقرریوں کی بھی منظوری دے دی گئی ، الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو سیاسی مداخلت نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی،ا لیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی افسر کو اس کے آبائی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے۔