عوام کرپشن ،بے حیائی ، جھوٹ اورمفافقت کی بے ہودہ سیاست کے خاتمے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں ‘میاں مقصود احمد

متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ہر شہری کیلئے خوراک ، لباس ، مکان ، تعلیم ، علاج اور روزگارکی فراہمی کو یقینی بنائے گی ‘انتخابی ریلی سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 21:22

عوام کرپشن ،بے حیائی ، جھوٹ اورمفافقت کی بے ہودہ سیاست کے خاتمے کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ عوام کرپشن بے حیائی ، جھوٹ اورمنافقت کی نے بے ہودہ سیاست کے خاتمے کیلئے ایم ایم اے کا ساتھ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 128گرین لینڈ ہائوسنگ سیکم مناواں میں عید ملن پارٹی اور انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر متحدہ مجلس عمل وامیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، امیدواراین اے 128 چوہدری منظور حسین گجر اور معززین علاقہ سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایم ایم اے اقتدار میں پہنچ کر کرپشن فری پاکستان کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسلامی اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی اور عام آدمی کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا جائے گا اور ہر طرح کی سیاسی ،معاشی ، معاشرتی کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر متحدہ مجلس عمل لاہورذکر اللہ مجاہد نے عید ملن پارٹی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ای128کی عوام خاندانی اور بے حیائی کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے دیانتدار قیادت کا ساتھ دیںتاکہ حلقہ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور حلقہ کی عوام کو سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ، عوام کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این اے 128 میں چوہدری منظور حسین گجراور کتاب کے نشان کی کامیابی حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہود اور اسلامی و خوشحال پاکستان کی ضمانت بنے گی جو حلقہ کو مثالی بنائے گی ۔ اس موقع پر این اے 128 کے امیدوار چوہدری منظور حسین گجر نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے اگرمجھے چوروں، لیٹروں اور بے حیائی کو فروغ دینے والی پارٹیوں کے امیدوار ان کے مقابلے میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب کیا تو میں وعدہ کرتا ہو ں کہ حلقہ این اے 128 کے مسائل میری بنیادی ترجیح ہو ں گے ،کسی غریب ، مزدور، یتیم اور مظلوم کا حق کوئی امیریا ظالم نہیں دبا سکے گا حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل اقتدار میں آکر ہر شہری کیلئے خوراک ، لباس ، مکان ، تعلیم ، علاج اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ۔