Live Updates

کئی دن سے جاری بنی گالہ کے باہر دھرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا امکان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کارکنان کو منانے ایک بار پھر مظاہرین کے پاس پہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 19:38

کئی دن سے جاری بنی گالہ کے باہر دھرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا امکان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جون 2018ء) :کئی دن سے جاری بنی گالہ کے باہر دھرنے کے حوالے سے بڑی پیش رفت کا امکان ہے۔ سربراہ تحریک انصاف عمران خان کارکنان کو منانے ایک بار پھر مظاہرین کے پاس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔اب تک ملک بھر سے آئے ناراض کارکنان بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں۔

پارٹی قیادت کی جانب سے پہلے بھی دھرنے کو ختم کرنے کی بہت سی کوششیں کی گئی ہیں تاہم ناراض کارکنان نے قیادت کی ایک نہ چلنے دی۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان ایک بار پھر ناراض کارکنان کو منانے پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے اہم خبر یہ بھی ہے کہ این اے 154 کے کارکنان بھی جلد ہی دھرنا ختم کر دیں گے کیونکہ این اے 154 سے ٹکٹ امیدوار احمد حسین ڈیہر کو عمران خان نے ملاقات کے لیے بلالیا ہے۔اس ملاقات کے بعد دھرنے میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کا امکان ہے۔





Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات