ٹیکس ایمنسٹی سکیم خصوصی طور پر بزنس کمیونٹی کیلئے بنائی گئی ہے، پاکستان اور بیرون ملک لاکھوں کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا

جمعہ 22 جون 2018 21:19

ٹیکس ایمنسٹی سکیم خصوصی طور پر بزنس کمیونٹی کیلئے بنائی گئی ہے، پاکستان ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) ٹیکس ایمنسٹی سکیم خصوصی طور پر بزنس کمیونٹی کیلئے بنائی گئی ہے جس سے پاکستان اور بیرون ملک لاکھوں کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ بات چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے گزشتہ روز FPCCIکی اسلام آبادمیں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر حکومت نے یہ سکیم شروع کی تاکہ وہ ٹیکس نیٹ کے اندر آئیں اور اپنی نان ٹیکس پیڈ جائیدادوں ، گاڑیوں اور کاروبار کو رجسٹرڈ کرواکے انتہائی مناسب ٹیکس دے کر لیگل کروائیں ، انہوںنے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں تاجروں نے اس سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے اور مزید کو اٹھانا چاہئیے اس موقع پر صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس پاکستان غضنفر بلور، صدر جہلم چیمبر آف کامرس فرحان ڈار نے ایمنیسٹی سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر اس سے مستفید ہونے کو تیار ہیں لیکن اس سکیم کی مناسب تشہیر نہ ہونے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اس لئے اس سکیم کے تمام تر اجزاء کے ساتھ پرنٹ ، الیکٹرونک میڈیا پر اس کی بھر پور تشہیر کرکے آخری تاریخ میں بھی توسیع کی جائے ۔