Live Updates

غریب عوام کے امیر رہنما، علیم خان 91کروڑ ایاز صادق چار کروڑ ، اہلیہ اکیس کروڑ اور کیپٹن صفدر چارکروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے

غریب عوام کے نمائندے جو کروڑوں کے مالک لیکن عوام صاف پانی کی بوند بوند کو ترستی ہے عام انتخابات نے بڑے بڑے سیاسی برجوں کے اثاثوں کا پول کھولا تو عوام کے منہ بھی کھل گئے

جمعہ 22 جون 2018 21:11

غریب عوام کے امیر رہنما، علیم خان 91کروڑ ایاز صادق چار کروڑ ، اہلیہ اکیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) غریب عوام کے امیر رہنما، علیم خان 91کروڑ ایاز صادق چار کروڑ جبکہ اہلیہ اکیس کروڑ اور کیپٹن صفدر چارکروڑ کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ کاغذات نامزدگی نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا ۔ غریب عوام کے نمائندے جو کروڑوں کے مالک لیکن عوام صاف پانی کی بوند بوند کو ترستی ہے۔عام انتخابات نے بڑے بڑے سیاسی برجوں کے اثاثوں کا پول کھولا تو عوام کے منہ بھی کھل گئے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان 69 کڑوڑ 97 لاکھ 4 ہزار 306 کیمقروض نکلی. کل اثاثوں کی مالیت 91 کڑوڑ 82 لاکھ 78 ہزار 855 روپے ہے۔ ذاتی پراپرٹی کی مالیت 15 کڑوڑ 92 لاکھ 75 ہزار 737 روپے ہے جبکہ پاکستان میں صرف 90 ہزار روپے کا کاروبار ہے۔ بیرون ملک کاروبار میں سرمایہ کاری 81 لاکھ 38 ہزار 5 روپی. لاکھوں شیرز کی مالیت 12 کڑوڑ 93 لاکھ 53 ہزار 990 روپے ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 43 جبکہ بیرون ملک 3 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں یہ سب اثاثے رکھنے کے باوجود علیم خان 1 ارب 21 کڑوڑ 86 لاکھ 32 ہزار 281 روپے کے مقروض ہیں۔ 3 کڑوڑ 47 لاکھ 21 ہزار 652 روپے مالیت کی بیش قیمت گاڑیاں 9 لاکھ 94 ہزار 760 روپے کی جیولری موجود ہے۔نقد رقم 9 لاکھ 35 ہزار 200 روپے جبکہ بنک میں 6 کڑوڑ 40 لاکھ 82 ہزار 21 روپے ہیں. علیم خان کے پاس موجودہ فرنیچر کی مالیت 19 لاکھ 60 ہزار، روپے علیم خان نے تین سال میں 1 کڑوڑ 2 لاکھ 77 ہزار 914 روپے ٹیکس دیا. علیم خان کے موجودہ اثاثوں میں 41 کڑوڑ 7لاکھ 10 ہزار 277 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامار کیپٹن (ر)محمد صفدر کی پاکستان میں 3100 کنال زرعی زمین کے مالک ہیں راجن پور میں 2922 کنال زرعی اراضی مانسہرہ میں 172 اراضی ہے ۔ اثاثوں کی کل مالیت 4 کروڑ 14 لاکھ ، کیپٹن صفدر نے سندر انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر تعمیر فلور ملز میں 34 لاکھ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔ اسلام آباد E-12/4ایک پلاٹ قسطوں پر لیا ہوا ہے کیپٹن صفدر کے پاس 10 لاکھ کی جیولری ہے جبکہ کیپٹن صفدر کی ملکیتAK47رائفل اور ایک پستول ہے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اثاثوں کل اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار 914روپے ہے۔ گذشتہ مالی سال تک ان اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار 280 روپے تھی۔ ان کے نام 3 گھر ہیں جنکی مالیت 3 کروڑ 66 لاکھ 99 ہزار 682 روپے ہے جبکہ قومی اسمبلی سے حاصل ہونے والی تنخواہ اور جائیداد کے کرایہ کو ذرائع آمدن ظاہر کیا ہے۔ سابق اسپیکر کی بیوی کے نام دو گھر ہیں جنکی کل مالیت 2 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار170 روپے ہے 47.3 ایکڑ کی وراثتی جائیداد جڑانوالہ میں ہے۔

10 کنال زمین فتح جنگ اٹک میں بھی ہی. ایاز صادق اور بیوی کے نام حصص کی مالیت 57 لاکھ 95 ہزار 361 روپے ہی. ایاز صادق کی اہلیہ کے 4 بینک اکاؤنٹس میں موجود رقم کی مالیت 21 کروڑ 98 لاکھ 761 روپے ہے فرنیچر کی مالیت 80 ہزار40 تولہ متفرق زیورات کی مالیت 80 ہزار روپے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات