نگراں حکومت کاچیرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کافیصلہ

وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ماروی میمن کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 19:20

نگراں حکومت کاچیرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 جون 2018ء) :نگراں حکومت نے چیرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کافیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ماروی میمن کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی ہے۔جس کے بعد نگران سیٹ اپ نے ملک کا انتظام و انصرام سنبھال رکھا ہے۔

اس نگران سیٹ اپ پر سب سے بڑی ذمہ داری شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد ہے ۔اسی بات کا اظہار وزیر اعظم سمیت تمام وزراء اعلیٰ بھی کر چکے ہیں۔وفاق سمیت تمام صوبوں میں اہم وزارتوں کے قلمدان سابق بیوروکریٹس،جج صاحبان اور کاروباری افراد کو سونپ دئیے گئے ہیں جو اپنے شعبوں میں کام جاری رکھے ہوئے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں بہت سے ادارے ابھی بھی ایسے ہیں جن میں سابقہ حکومت کی تعینات کردہ سیاسی شخصیات ہی برا جمان ہیں۔

ایسے ہی ایک اداروں میں سے ایک ادارہ بے نظیر انکم سپورٹ ہے جس کی سربراہی سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی اہلیہ ماروی میمن کے پاس تھی تاہم اب نگراں حکومت نے چیرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کو ہٹانے کافیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ماروی میمن کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی ہے۔سمری منظور ہوتے ہی ماروی میمن عہدے سے فارغ ہو جائیں گی۔